اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے 

پاکستان کی نامور اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے
کیپشن: Pakistan's famous actress Momina Iqbal's father passed away

ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے ہیں۔
ماڈلنگ اور پھر بعد ازاں ڈرامہ انڈسٹری میں اداکارہ مومنہ اقبال کا شمار خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے اسکے علاوہ اداکارہ نے اپنے کام کے ہنر سے بھی اپنے اپکو منوایا ہے۔
اداکارہ مومنہ اقبال بغیر کسی ہچکچاہٹ اور کسی لحاظ کے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے حوالے سے بھی شوبز انڈسسٹری میں خاصی مشہور ہیں اور اکثر انٹرویوز میں اپنی فیملی سے محبت کا ذکر بھی کرتی رہتی رہی ہیں۔
آج مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو افسوسناک خبر سناتے ہوئے کہاکہ ان کے والد انتقال کر گئے ہیں، اداکارہ نے اپنی انسٹا سٹوری میں والد کے انتقال سے متعلق خبر بتائی۔
اسکے ساتھ ہی اداکارہ مومنہ نے والد کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے حوالے سے بھی مداحوں کو لوکیشن لکھ کر آگاہ کیا کہ کس وقت نماز جنازہ ہوگا۔