ایک نیوز: ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ خیبرپختوتونخوا اور وفاق میں بجلی کا مسئلہ لائن لاسز اور چوری کی وجہ سے پیدا ہورہا ہے،صوبے میں بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی کا بھی ایشو ہے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق صوبے میں اسوقت بجلی کی ڈیمانڈ 2800میگاواٹ ہے،400 سے 500 میگاوٹ کے شارٹ فال کا بھی سامنا ہے، شارٹ فال کی دیکھتے ہوئے بھی مناسب لوڈ منیجنمنٹ کی جاتی ہے،پیسکو کے ٹوٹل ایک ہزار 315 فیڈرز ہے جن میں سے 548 پر زیرو لوڈ شیڈنگ ہے،پسیکو کو بجلی فراہم کی جاتی ہے جسے کے پی میں تقسیم کیا جاتاہے۔
بجلی کے تقسیم کار کا ایک فارمولہ بنایا گیا ہے، بجلی کی تقسیم کے لیے لائن لاسز کو دیکھ کر بجلی فراہم کی جاتی ہے، صوبائی حکومت اور ضلعی سطح پر بھی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے اپریشنز جاری ہے، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومت کاتعاون حاصل ہے،لائن لاسسز والے علاقوں میں فارمولے کے مطابق لوڈ منیجمنٹ کرنا پڑ رہا ہے،اگرایک لاکھ کی بجلی بیچ کراگرواپس 20 ہزارروپے ملےتو 80فیصدکانقصان ہورہاہے۔
کچھ جگہوں پر لوڈ شیڈنگ کی ٹیکنیکل وجوہات بھی ہوتی ہیں ،زبردستی فیڈرز آن کرانے کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،فیڈر زبردستی آن کرنے کے باعث بھی شیڈول متاثر ہوتا ہے ، بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے والے علاقوں میں مسلسل بجلی کی فراہمی سے مزید نقصان ہوتاہے، گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ترجمان پیسکو نے مزید کہا کہ جن فیڈرز پر لاسسز ہیں وہاں پر لوڈ منیجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے ، بجلی چوری کے خلاف اپریشنز بھی ہورہے ہیں۔
کے پی میں بجلی کا مسئلہ لائن لاسز اور چوری کیوجہ سے ہے:ترجمان پیسکو
Jun 20, 2024 | 17:02 PM