عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 26جون کومقرر

Jun 20, 2024 | 16:47 PM

ایک نیوز: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 26جون کوہوگی ۔
بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 26جون کوہوگی ، فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 26جون کو ہوگی۔
توہین الیکشن کمیشن،وچیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پرفرد جرم عائد کرچکا ہے۔
  فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی تھی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں