عید کے بعد سٹاک مارکیٹ 2094 پوائنٹس کے اضافے پر بند

Jun 20, 2024 | 16:15 PM

ایک نیوز: عید کے بعد پہلے کاروباری روزپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرزبردست تیزی دیکھی گئی، سٹاک مارکیٹ نےنئی بلند ترین سطح 78 ہزار 890 پوائنٹس قائم کر لی۔
ہنڈرڈانڈیکس 2094 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوا،دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،256 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 133 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
 مارکیٹ میں 45 کروڑ 19 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,890 جبکہ کم ترین سطح 76,896 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹربینک میں ڈالر 278.51 روپے سے بڑھ کر280.32 روپے پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ صبح  عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، 1315 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 73 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 76 ہزار 707 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

عید کے چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔  
 

مزیدخبریں