حجاج کرام کی واپسی ،پہلی پرواز حاجیوں کو لیکر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئی 

حجاج کرام کی واپسی شروع،پہلی پرواز حاجیوں کو لیکر کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئی
کیپشن: The return of the pilgrims began, the first flight carrying the pilgrims reached Karachi Airport

ایک نیوز: حجاج کرام کی واپسی شروع ہو گئی ہے، پی آئی اے کی پہلی پرواز حاجیوں کو لیکر  کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئی ۔
قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 860 سے حجاج کرام کراچی پہنچے ،پہلی پرواز میں 170 حجاج کرام کراچی پہنچے ہیں جبکہ لاہورمیں 120 حاجیوں کو لیکر نجی ائیر لائن کی پرواز ائیر پورٹ پہنچ گئی،لاہور ائیر پورٹ پر حاجیوں کے عزیز رشتہ داروں نے پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا ۔
 حاجیوں کا استقبال کرنے والوں میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد بھی ائیر پورٹ پر موجود تھی،لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر صبح بھی حاجی پہنچے ، حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے پوسٹ حج پروازوں کا آغاز  ہو چکا ہے۔
 ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ آج 20 جون کو 4 مختلف شہروں میں 7 حج پروازوں کے ذریعے 1200 حجاج کرام وطن پہنچیں گے،جدہ سے ملتان 150 حجاج لیے پہلی حج پروازPF723 دن ساڑھے بارہ بجے پہنچے گی، لاہور میں 190 حجاج کرام کو لے کر PA471 دن 2:15 بجے اترے گی ۔
کراچی میں180 حجاج کے ساتھ پہلی حج پرواز PA173 دن 2 بج کر 35 منٹ پر اترے گی، اسلام آباد میں 200 مسافروں کے ساتھ پہلی حج پروازPA273 دن 3 بجکر 20 منٹ پر اترے گی ،ملتان میں 180 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPA873 آج دن 3 بجکر 35 منٹ پر اترے گی ،اسلام آباد میں 150 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPF719 شام 6 بجے پہنچے گی۔
 لاہور میں 150 مسافر لئے دوسری حج پرواز PF721 شام 7 بجے پہنچے گی،720حجاج کرام روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے آج مدینہ منورہ روانہ کیے جائیں گے، جدہ سے حجاج کی وطن واپسی کیلئے حج فلائٹ آپریشن 9 جولائی تک جاری رہے گا، مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 21 جولائی کو وطن واپس پہنچے گی،70 ہزار سرکاری عازمین حج کی وطن واپسی 21 جولائی کو مکمل ہو گی۔