نئی دہلی میں گرمی نے 50سالہ ریکارڈ توڑ دیا، 52اموات 

Jun 20, 2024 | 15:56 PM

ویب ڈیسک:بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویوکے گزشتہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویو کے باعث 2 روز میں 52 اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 سے 19 جون کے دوران ہیٹ ویو سے نئی دہلی میں 192 بےگھر افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارت میں رواں موسم گرما میں ہیٹ سٹروک کے 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور یکم مارچ سے 18 جون کے دوران کم از کم 110 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ معمول سے کئی گنا زیادہ درجہ حرارت ہونے کی پیشگوئی  کردی ہے۔جبکہ نئی دہلی میں بدھ کو 50 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ گرم ترین رات تھی۔ 

مزیدخبریں