ریسکیو کی عید تعطیلات میں حادثات بارے رپورٹ جاری 

ریسکیو کی عید تعطیلات میں حادثات بارے رپورٹ جاری 
کیپشن: Report about the accidents during the Eid holidays of rescue is released

ایک نیوز:پنجاب بھر میں عید قربان کے موقع پر 30317 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق عید تعطیلات میں 18ہزار 932 میڈیکل، 7ہزار 268 روڈ ایکسیڈنٹ ، 666 فائرنگ، 248 اینیمل ریسکیو، 564 گائنی، 27 ڈراوننگ، 35 فاریسٹ فائر اور 2ہزار 612 دوسری ایمرجنسیزپرریسپانڈ کیاگیا۔ 

سب سے زیادہ 3ہزار 939 ایمرجنسیز لاہور، 2ہزار 138 فیصل آباد اور 1ہزار 447 گوجرانولہ میں ریسپانڈ کی گئیں۔

سب سے زیادہ 1ہزار 280 ایکسیڈنٹ لاہور، 547 فیصل آباد اور 412 ملتان میں ہوئے۔ سب سے زیادہ فائرنگ  کے واقعات 139 لاہور، 56 راوالپنڈی اور 44 فیصل آباد میں رپورٹ ہوئے۔

دوران تعطیلات ایکسیڈنٹ سے 60 افراد، 18 ڈراؤننگ، الیکٹرک شاک سے 23 افراد جاں  بحق ہوئے۔