ایک نیوز:عید الاضحی کے تین دن میں ہزاروں مریض گیسٹرو، ڈائریا کے ساتھ رپورٹ ہوئے۔ ہسپتالوں کی ایمرجنسی معدے کے انفیکشن اورڈائریا کے مریضوں کے ساتھ بڑھ گئی ۔
عید کے تینوں روز شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 9 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔
عید کے پہلے روز 2 ہزار دوسرے روز 3 ہزار جبکہ تیسرے روز 4 ہزار مریض رپورٹ ہوئے ۔ گذشتہ 3 روز میں میو ہسپتال میں 2 ہزار سے زائد مریض گیسٹرو، ڈائریا اور پیٹ درد کے ساتھ آئے ۔ جناح ہسپتال میں 15سو سے زائد ،سروسز ہسپتال میں 12 سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ۔ گنگارام اور میاں منشی ہسپتال میں بھی سیکڑوں مریض رپورٹ ہوئے۔ یڈیکل سٹورز پر بھی سیکڑوں مریضوں نے سیلف میڈیکیشن لی۔
طبی ماہرین کا کہ عیدالاضحیٰ پر بسیارخوری سے معدے کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں،معدے و جگر کے مریض جلدی عیدالاضحیٰ کا گوشت کھانے سے متاثر ہوتے ہیں،عید کا گوشت سبزیوں کے ساتھ کھائیں، بیمار افراد سو گرام سے زیادہ گوشت نہ کھائے، دہی، لیموں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔