فیصل واوڈا نے ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت  کردی

Jun 20, 2024 | 15:19 PM

ایک نیوز:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔کمیٹی نے الیکٹرک، ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ پوری دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، چھ ماہ میں اگر کسی کی شپمنٹ پہنچتی ہے اس کو تو پتہ ہی نہیں تھا، پالیسی بنا کر جب اس پر نظر ثانی کی جاتی ہے تو مسائل میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ٹیکس اور پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے کوئی اس ملک میں انڈسٹری نہیں لگاتا۔

ایف بی آر حکام  بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے سے اوپر کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے، درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس لگا ہے مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر ٹیکس نہیں لگا۔

جس پر سینیٹر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ یہ میرا کاروبار ہے مجھے پتہ ہے کہ کون گاڑیوں پر ٹیکس لگوا رہا ہے،مجھے مجبور نہ کیا جائے میں پبلک میں بتادوں گا۔

جس پر کمیٹی نے معاملے کو موخر کردیا۔ 

مزیدخبریں