سونے کی قیمت میں استحکام 

سونے کی قیمت میں استحکام
کیپشن: Gold price stability

ایک نیوز : آج مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے، سونا 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے فی تولہ پر مستحکم رہا۔
مارکیٹ میں 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے پر مستحکم رہا ، عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2335 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی  ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے کا ہوگیا تھا ۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 2332 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا  جبکہ   چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی تھی۔