ایک نیوز: ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 75 ہزارکیوسک اور اخراج 1 لاکھ 10 ہزارکیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 46 ہزار400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 97 ہزار 500اوراخراج 1 لاکھ 95 ہزار کیوسک ہے،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد58 ہزار کیوسک اور اخراج 27 ہزار600 کیوسک ہے،نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 92 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 92 ہزار600 کیوسک ہے۔
تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 12 لاکھ 69 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ31 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ1 لاکھ 86 ہزار ایکڑفٹ ہے، تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 45 لاکھ86 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ نوشہرہ پر دریائے کابل اور منگلا پردریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کےاوسط بہائوپر مشتمل ہیں۔