نصرت فتح علی خان انتقال کے 17 برس بعد آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار

Jun 20, 2024 | 13:45 PM

ویب ڈیسک:دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کے انتقال کے17 برس بعد ان کی آواز میں ریکارڈ کی گئی آخری البم ’چین آف لائٹ‘ ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے، یہ البم رواں سال 20 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

انسٹاگرام پر لیجنڈری پاکستانی قوال استاد نصرت فتح علی خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ہونیوالے پیغام کے مطابق ’چین آف لائٹ‘، وہ گمشدہ البم ہے جسے انھوں نے 34 برس قبل خود ریکارڈ کرایا تھا۔

استاد نصرت فتح علی خان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’آج ہمیں ’ چین آف لائٹ‘ کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے، جو مرحوم نصرت فتح علی خان اور ان کے ساتھی گلوکاروں اور موسیقاروں کی گمشدہ البم ہے۔ اسے رئیل ورلڈ ریکارڈز کے تعاون سے 20 ستمبر 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔

انسٹاپوسٹ کے مطابق ’ چین آف لائٹ‘ میں استاد نصرت فتح علی خان اور ان کے 8 ساتھی گلوکاروں اور موسیقاروں کی آواز میں 4 روایتی قوالیاں موجود ہیں جس میں سے ایک ایسی قوالی بھی شامل ہے جسے پہلے کبھی نہیں سنا گیا۔

انسٹا گرام کی پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ البم کی ریکارڈنگ ریئل ورلڈ سٹوڈیوز میں اپریل 1990 میں کی گئی تھی۔ یہ وہی وقت ہے جب استاد نصرت فتح علی خان نے کینیڈین پروڈیوسر مائیکل بروک کے ساتھ اپنے سیمینل کراس اوور البم ’مست مست‘ پر بھی کام کیا تھا۔  

مزیدخبریں