ڈیجیٹل پنجاب وژن، فری وائی فائی کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا

ڈیجیٹل پنجاب وژن، فری وائی فائی کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا
کیپشن: Digital Punjab Vision, Free Wi-Fi extended

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ مریم نوازکےڈیجیٹل پنجاب وژن میں پیش رفت شروع ہو گئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرلاہورمیں فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں توسیع کر دی گئی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہدایت پرلاہورکے مزید 100 پوائنٹس پرسی ایم مریم نواز فری وائی فائی سروسز شروع ہو چکی ہے۔
  پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی نےسی ایم مریم نواز فری وائی فائی کو 100 پوائنٹس سے بڑھا کر 200 پر ایکٹو کر دیا  ہے۔
 مانگا منڈی،ملتان روڈ، بند روڈ،چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا،مراکہ ودیگر علاقوں میں فری وائی فائی شروع ہو چکا ہے، ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کیلئے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے۔
  فری وائی فائی ہونے کی صورت میں ایمرجنسی میں پولیس اور اہلخا نہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ، فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کیا جاسکتا ہے ، فری وائی   فا ئی کے ذریعے واٹس ایپ کال یا میسج کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج متعلقہ پوائنٹ سے300 فٹ تک ہے ,وائی فائی کے ذریعے مختلف اپلیکشن کو ڈاون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے،اس کو سروس ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،اس سروس سے فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس استعمال نہیں ہونگی۔