لاہور اور گردونواح میں تیز بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور اور گردونواح میں تیز بارش،موسم خوشگوار ہوگیا
کیپشن: Heavy rain in Lahore and its surroundings, the weather has become pleasant

ایک نیوز:لاہورمیں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں گھنے سیاہ بادل آ گئے ، مال روڈ ، جیل روڈ ، اور شادمان کے علاقے میں بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔
موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھلکھلا اٹھے،حافظ آباد میں بھی تیز بارش نے موسم بہتر کر دیا، بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا ۔
پنجاب اسمبلی ، مال روڈ جیل روڈ ، دھرم پورہ مسلم ٹاون اچھرہ کے علاقے میں بارش کا سلسلہ شروع ہے،سب سے زیادہ بارش 11 ملی میٹر گلبرگ ریکارڈ، نشتر ٹاون میں 9 ملی میٹر ، ائیر پورٹ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ، لکشمی چوک 4 ملی میٹر ، فرخ آباد دو ملی میٹر بارش ریکارڈ، اقبال ٹاون 3 ملی میٹر ، گلشن راوی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 شہر میں 7 ملی میٹر جوہر ٹاون ریکارڈ کی گئی ،چوک ناخدا میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ، اپر مال 10 ملی میٹر ، تاجپورہ 1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،جیل روڈ 3 ملی میٹر ، مغلپورہ میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور شہر میں بارش کے بعد ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا،. ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  کا کہنا تھا کہ  واسا مشینری کو فعال رکھیں،ایل ڈبلیو ایم سی بارش کے بعد صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں.

 نشیبی علاقوں اور انڈر پاسز میں بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے شہری درختوں اور دیواروں کے نیچے سے ہو کر نہ گزریں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں. 
لاہور شہر میں مختلف مقامات پر ہلکی بارش  کے باعث وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے بھی ہدایات جاری کر دیں۔
ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات کے مطابق تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں، تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے ، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔