جج کو ہراساں کرنے کا ازخود نوٹس کیس ، پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری

 جج کو ہراساں کرنے کا ازخود نوٹس کیس ، پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری
کیپشن: Spontaneous notice case of harassing judge, show-cause notice issued to police officers

ایک نیوز:لاہورہائیکورٹ اے ٹی سی سرگودھا کےجج کو حراساں کرنے کے ازخود نوٹس کیس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ایس پی سرگودھا ،آر او سی ٹی ڈی سرگودھا ،ایس ایچ او سرگودھا کو توہین عدالت اور شوکاز نوٹسز جاری  کردیا۔

چیف جسٹس نے اے ٹی سی عدالت کے خطوط کو سپریم کورٹ  کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے  ازخود نوٹس کیس کو جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں ارسال کردیا۔جسٹس شاہد کریم 27 جون کو کیس پر سماعت کرینگے۔

 یادرہےلاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے انسداد دہشت گری عدالت سرگودھا کے جج کی جانب سے لکھے گئے خط پر لیے گئے ازخود نوٹس  لیا تھا جس کےبعد آج محفوظ فیصلہ سنایا  ہے ۔