ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کالاہورکے مختلف مقامات کا دورہ

Jun 20, 2024 | 12:42 PM

ایک نیوز: ڈی آئی جی آپریشنز  محمد فیصل کامران نے شہر لاہورکے مختلف مقامات کا دورہ کیاجن میں لبرٹی،جی پی او،کینٹ،جیل روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقے شامل تھے۔
محمد فیصل کامران نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، ڈی آئی جی آپریشنزنے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو سکیورٹی بارے ہدایات دیں۔ 
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے،امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں، دورانِ ڈیوٹی اپنے اطراف مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

مزیدخبریں