بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت  ملتوی

Jun 20, 2024 | 12:10 PM

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے کہا کہ الوداعی تقریب میں ججز صاحبان نے شرکت کرنا ہے ۔ یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے بعد کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ عدالت نے درخواست بغیر کارروائی  کے ملتوی کردی۔

عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کررکھا تھا ۔ 

بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ میں نااہلی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ 

مزیدخبریں