گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر

Jun 20, 2024 | 11:14 AM

ایک نیوز:گلو کار محمد اشرف المعروف ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکوانے کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد اشرف المعرف ملکو نے درخواست  اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔ 

درخواست  میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کا نام مارچ 2024 کو پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا۔گلوکار ملکو نے یوکے میں میوزک کے کنسرٹ کے لیے جانا تھا۔ درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔درخواست گزار کا نام غیر قانونی طور پر پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت گلوکار ملکو کا نام   پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔ 

مزیدخبریں