انتظامیہ کی کارکردگی پر فخر،ستھرا پنجاب خواب حقیقت میں تبدیل ہورہا ہے،مریم نواز

انتظامیہ کی کارکردگی پر فخر،ستھرا پنجاب خواب حقیقت میں تبدیل ہورہا ہے،مریم نواز
کیپشن: Proud of the administration's performance, the dream of clean Punjab is turning into reality, Maryam Nawaz

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عیدالاضحی کے بہترین انتظامات پرعوامی نمائندوں، انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، بلدیاتی اداروں اور پولیس کو شاباش دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی پر مسلسل 72 گھنٹے جاری زیروو یسٹ مشن کی کامیابی اشتراک کار کی بہترین مثال ہے۔ شہروں، قصبات اور بڑے دیہات میں صفائی کے عمل کو بہترین طریقہ سے انجام دیا گیا۔ آلائشیں صاف کرکے فینائل اور عرق گلاب ملے پانی سے سڑکیں دھونے کا عمل نئی جدت ہے۔ عید گاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی  کے انتظامات تسلی بخش رہے۔ مویشیوں منڈیوں کے اچھے انتظامات سے خریدار اوربیوپاریوں کے لئے آسانی ہوئی۔ 

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ان کی ٹیم نے قابل تحسین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کمشنر،ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے بھی اپنے فرائض خوب نبھائے۔اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ ماضی قریب کے برعکس لاہور صاف ستھرااورچمکتا دمکتا نظر آیا۔ صفائی ستھرائی کے لئے شہریوں کا حکومتی اداروں سے تعاون قابل تعریف ہے۔ 

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ افسراورعملہ عوام کی توقعات پر پورا اترا، گرمی کے باوجود زیروویسٹ مشن تندہی سے مکمل کیا گیا۔ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کاعمل جاری رکھنا ہے۔ پنجاب کے ہر شہر،ہر گاؤں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہوں۔