فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی آج سے وطن واپسی شروع 

Jun 20, 2024 | 10:17 AM

ایک نیوز: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی آج سے وطن واپسی شروع  جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کا سلسلہ آج سے شروع ہوجائے گا۔ پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئر لائنز جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو واپس لائیں گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پہلی پرواز آج حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچے گی۔پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21 جولائی تک جاری رہے گا ، حجاج کرام کی واپسی کیلئے مجموعی طور 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔ 

سول ایوی ایشن کے مطابق ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر حجاج کی آمد کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔  

مزیدخبریں