پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ڈی نوٹیفائی

Jun 20, 2023 | 20:11 PM

ایک نیوز : وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی مینجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی کی جانب سے عہدہ چھوڑ جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ذکاء اشرف کو گورننگ بورڈ کے لیے نامزد کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19اور20جون کی درمیانی شب پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہو گی، کمیٹی 19جون شب 12 بجے سےختم ہوگی ، نجم سیٹھی سمیت تمام ارکان غیرفعال ہوگئے۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کواب کوئی فیصلےکرنےکااختیار نہیں۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے لیے نامزد کر دیا۔

مزیدخبریں