سیلاب زدگان کی بحالی، وفاق اور سندھ میں معاملات طے پاگئے

سیلاب زدگان کی بحالی، وفاق اور سندھ میں معاملات طے پاگئے
کیپشن: سیلاب زدگان کی بحالی، وفاق اور سندھ میں معاملات طے پاگئے

ایک نیوز :سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے سندھ اور وفاقی حکومتوں کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  اہم ملاقات کی ،وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی سندھ کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے پچیس ارب روپے مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اسلام آباد سے واپس کراچی چلے گئے ۔