پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب میں مقیم روہنگیا افراد کی دستاویزات کی تجدید پر غور

Jun 20, 2023 | 17:40 PM

ایک نیوز :پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب میں مقیم روہنگیا افراد کی دستاویزات کی تجدید زیرِ غورہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روہنگیا برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کا معاملہ زیرِ غور ہے۔
سعودی عرب کی درخواست پر حکومتِ پاکستان 53 ہزار سے زائد روہنگیا افراد کے پاسپورٹ کی تجدید پر غور کر رہی ہے۔پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب میں موجود روہنگیا افراد کے لیے جہاں یہ پیش رفت خوش آئند ہے وہیں کئی افراد اس بارے میں تنقید کر رہے ہیں کہ پاکستان نے روہنگیا افراد کو پاسپورٹ کیوں جاری کیے تھے۔
سرکاری اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ پاکستان کو کہا گیا تھا کہ روہنگیا افراد کی سعودی عرب میں مستقل سکونت کے لیے اقامہ جاری کیا جائے گا لیکن ابھی تک اس معاملے میں پیش رفت نہیں ہوئی۔اس سلسلے میں پاکستان میں سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا لیکن تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔لیکن حال ہی میں سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد نے اپنے اسلام آباد کے دورے میں پاکستانی حکام سے ملاقات میں روہنگیا افراد کے پاسپورٹ کی تجدید کا معاملہ اُٹھایا تھا تاکہ اُنہیں قانونی حیثیت حاصل ہو سکے۔

مزیدخبریں