امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک
کیپشن: امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک

ایک نیوز :امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق طوفانی بگولوں سے امریکا میں متعددافراد زخمی ہوگئے ،ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہیں ، مختلف علاقوں کیلئے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔
امریکا کی جنوبی ریاستوں کو طوفانی بگولوں کا سامنا ہے، مسی سپی میں بگولے نے تباہی مچادی، ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
امریکی ریاست مسی سپی کے علاقے موس پوائنٹ میں طاقتور بگولہ چھتیں اڑا لے گیا، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، بارش سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
کاونٹی حکام کے مطابق 100 کے قریب عمارتووں کو نقصان پہنچا ہے، ایک ہفتے میں بگولوں کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔