ایک نیوز :وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کے لیے متحرک ہوگئے ، وزیرخزانہ نے برطانوی سفیر سے ورچوئل ملاقات کی اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے مدد مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی سفیر کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا،وزیرخزانہ نے برطانوی سفیر کو آئی ایم ایف سے تعطل کا شکار معاہدہ بارے آگاہ کیا،برطانوی سفیر کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے میں مدد کی درخواست کی گئی،برطانوی سفیر نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی،برطانوی سفیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔