پی ٹی آئی ہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Jun 20, 2023 | 16:45 PM

ایک نیوز :انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی، میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر سمیت دیگر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
تفصیلات کےمطابق عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے کنٹینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے آفس میں توڑ پھوڑ مقدمات درج کررکھے ہیں۔
اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانتوں کی درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی، اسدقیصر اور اسدعمر درخواست ضمانتیں خارج ہونے کے بعد کچہری سے روانہ ہوگئے۔ گرفتاری کے پیش نظر تینوں رہنما مختلف گیٹس سے کچہری سے نکلے۔

مزیدخبریں