ایک نیوز :ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے یونان کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے والے پر اظہار افسوس کیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا،ترکیہ کے صدر نے یونان کشتی حادثہ پر اظہار افسوس کیا،رجب اردوان نے جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے ترک عوام کی طرف سے ہمدردی کا پیغام دیا، رجب طیب اردوان نے واقعے میں جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،وزیراعظم شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کی تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں حکومت اور عوام ترکیہ کے صدر اور ترک عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔