سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

Jun 20, 2023 | 16:15 PM

ایک نیوز: سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔ اعظم خان کے بھتیجے سعید خان نے چچا کی بازیابی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکیل قاسم ودود کے ذریعے دائر درخواست میں وزارت دفاع، وزارت قانون، نیب، آئی جی، ایف آئی اے اور ایس ایچ او کوہسار کو فریق بنایا گیاہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 15جون کی شام 7 بجے اعظم خان گھر سے باہر نکلے،تب سے لاپتہ ہیں ان کی تلاش کے لئے مختلف فورمز پر ہر ممکن کوشش کی لیکن نہیں ملے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے بھی ماضی میں اعظم خان کو ہراساں کرتی رہی ہے جبکہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ اعظم خان کو طلب کیا ہے۔ استدعا ہے کہ اعظم خان کی بازیابی کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے جائیں۔

مزیدخبریں