ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہر یار آفریدی کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نوید خان نے شہر یار آفریدی کی 1 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ شہر یار آفریدی کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے شہریار آفریدی کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا۔