چین کو سی پیک منصوبے کا تصور مولانا فضل الرحمان نے دیا، عبدالغفور حیدری

Jun 20, 2023 | 16:02 PM

ایک نیوز :جمعیت علماء اسلام( ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ  چین کو سب سے پہلے سی پیک اور روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا تصور مولانا فضل الرحمان نے دیا تھا۔ سابقہ حکومت کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کے طرف سے ہدف دیا گیا تھا کہ سی پیک کو چلنے نہیں دینا۔
تفصیلات کےمطابق مولانا عبد الغفور حیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی دس سالہ تقریبات منائی جا رہی ہے۔  میں ان منصوبوں کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور چینی صدر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ موجودہ حکومت سی پیک کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان اور چین کی حکومتوں سے مطالبہ ہے کہ سی پیک کے  تعطل کا شکار منصوبوں کو بلاتاخیر بحال کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت کو عالمی اور مقامی اسٹیبلشمنٹ لے کر آئی اور اس نے سی پیک کو روک دیا۔ہم نے چینی مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ چین کے سسٹم میں آ جائیں۔

مزیدخبریں