ضمانت مسترد: اسد عمر، شاہ محمود قریشی احاطہ عدالت سے فرار

Jun 20, 2023 | 15:42 PM

ایک نیوز: تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر اسد عمر اور شاہ محمود قریشی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ جس میں دونوں رہنماؤں کی ضمانت خارج کردی گئی۔ 

ضمانت خارج ہونے کے بعد اسد عمر اور شاہ محمود قریشی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ 

مزیدخبریں