یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کیلئے اہلخانہ کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کیلئے اہلخانہ کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل

ایک نیوز:  یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت کے لیے اہلخانہ کے ڈی این اے ٹیسٹ  مکمل کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر  میں یونان  کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں  کی شناخت کے لیے اہلخانہ کے ڈی این اے ٹیسٹ  مکمل کر لیے گئے ہیں۔  کوٹلی آزاد کشمیر سے28 لاپتہ افراد کے لواحقین کے ٹیسٹ سیمپل لئے گئے ۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے سیمپل لینے کا عمل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھوئیرٹہ کی لیب میں ہوا۔ اسلام آباد سے آنے والی فرانزک لیب نے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل اسسٹنٹ کمشنر سردار مشتاق احمد کی سربراہی میں کیا۔

ایم ایس کوٹلی آزاد کشمیر  کا کہنا ہےکہ ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد پنجاب فرانزک لیب وہ بھجوائے جائیں گے ۔   ڈی این اے ٹیسٹ کے سیمپل سفارتخانہ کے زریعہ سے اگلے دو تین روز میں یونان بھیجے جائیں گے جس کے بعد شناخت کا عمل شروع ہوگا۔

قبل ازیں  کوٹلی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیئے  سینٹر بنایا گیا تھا۔