استحکام پاکستان پارٹی کی ریجنل  کمیٹیوں  کا اعلان 

Jun 20, 2023 | 15:37 PM

ایک نیوز : استحکام پاکستان پارٹی نے ریجنل سطح پر تنظیم سازی کے لیے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سات ریجن مین تنظیم سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

عامر کیانی نے پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی مشاورت سے ریجنل کمیٹی کا اعلان کیا۔کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفیکشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے جاری کردیا

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،ساہیوال ، ڈی جی خان ، بہاولپور اور راولپنڈی ڈویثرن میں بنائی گئی ہیں۔بنائی گئی کمیٹیاں دس دنوں کے اندر اراکین کے نام تجویز کریں گی۔

بنائی گئی کمیٹیاں اپنے ڈویثرن اور اضلاع میں سیاسی امور کی بھی ذمے دار ہونگی۔تشکیل دی گئی کمیٹیاں ریجنل سطح پر تنظیم سازی کے لیے نام تجویز کرے گی

لاہور میں چھ رکنی کمیٹی میں ڈاکٹر مراد راس، میاں خالد محمود، شعیب صدیقی، جلیل شرقپوری، رائے اسلم کھرل اور چودھری امین شامل ہیں ۔

 جبکہ گوجرانوالہ کی تین رکنی کمیٹی میں رانا نذیر، چودھری اخلاق، سعید الحسن شاہ اور مامون تارڑ شامل  ہیں اسی طرح فیصل آباد ڈویثرن کی پانچ رکنی کمیٹی میں اجمل چیمہ،چودھری ظہیرالدین، علی اختر، کاشف اشفاق اور شیخ یعقوب شامل ہیں 

ساہیوال ڈیویثرن میں چھ اراکین شامل ہیں جن  میں نعمان لنگڑیال، نوریز شکور، احمد شاہ کھگہ، دیوان اخلاق، دیوان عظمت اور مہر ارشاد کاٹھیا کے نام موجود ہیں 

ڈی جی خان میں عبدالحی دستی، نیاز گشکوری، رفقت گیلانی اور سردار قیصر مگسی  جبکہ بہاولپور ڈویثرن میں سعید مبین عالم اور تحسین گردیزی  کے نام شامل ہیں ۔

 اسی طح راولپنڈی ڈویثرن  سے راجا یاور ، فیاض الحسن چوہان اور شیخ طارق شامل ہیں۔

مزیدخبریں