غیرقانونی بھرتی کیس: پرویزالہٰی کی ضمانت منظور

غیرقانونی بھرتی کیس: پرویزالہٰی کی ضمانت منظور
کیپشن: Illegal recruitment case: Parvaizalhi granted bail

ایک نیوز: اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

اینٹی گرپشن کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر عبدالصمد نے دلائل مکمل کیے۔ پراسیکیوشن نے دلائل میں کہا کہ پرویز الہی اس مقدمہ میں براہ راست ملزم ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پرویز الہی کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔ 

پرویز الہی کی جانب سے وکیل رانا انتظار نے دلائل مکمل کیے۔ اپنے دلائل میں رانا انتظار نے کہا کہ ملزم کا مقدمہ میں کوئی کردار نہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو عدالتوں سے ضمانتیں ہونے کے بعد کئی بار مختلف کیسز میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔