میئر اور ڈپٹی میئر کراچی 10دن میں یوسی الیکشن لڑیں گے، مرتضیٰ وہاب

murtaza wahab
کیپشن: murtaza wahab
سورس: google

 ایک نیوز :  کراچی کے نومنتخب مئیر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جولوگ تنقید کرتے ہیں ہم منتخب نہیں ہیں ان کوپتہ ہوناچاہیئے کہ ہمیں سٹی کونسل نے منتخب کیاہے۔ہم غیرمنتخب نہیں۔ اگلے 10 دن میں منتخب ہوکر دکھائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ اورجے یوآئی کابھی شکریہ اداکرتےہیں۔پیپلزپارٹی کاکراچی کے لئے بیانیہ ہے۔میرے ساتھ ڈپٹی میئرپارلیمانی لیڈرزساتھ ہیں۔ وہ فریئر ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ہم بتاناچاہتےہیں ہم کس طرح شہرکوآگے لیکرچلیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوآصف علی زرداری فریال ٹالپور اوروزیراعلی کے شکرگذارہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کام کریں گے کام ہوتاہوانظرآئے گا۔ہمارے اوپرتنقید ہوگی ہم کام سے جواب دیں گے۔

ایک ایساسسٹم پیپلزپارٹی لیکرآئے گی  فلاح وبہبود اب نظرآئے گی۔ہم تمام لوگوں کوانگیج کرناچاہتے ہیں۔صرف ایک بات کروں گا کہ اگلے دس دن کے اندرہم کسی ایک یوسی سے منتخب ہوکردکھائیں گے۔ہم ساٹھ دن کاانتظارنہیں کریں گے۔

 میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ شہر کراچی میں مسائل بہت ہیں، وسائل محدود ہیں،تنقید کا جواب صرف کام سے دیں گے، کراچی میں کام ہوتا نظر آئے گا۔

 پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے  کرتے ہوئے کراچی کے نومنتخب مئیر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی 10دن میں یوسی الیکشن لڑیں گے ،ان کاکہناتھا کہ شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے ،حب ڈیم کی نئی کینال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے تعمیر کریں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ وال چاکنگ اور پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی ہوگی،چیزوں کو ٹھیک کرنے سے چلانا ہماری ترجیح ہوگی،بارش سے مسائل، نالوں کی صفائی و تعمیر کیلئے کام جاری ہے،نالوں کی صفائی کا عمل 4ماہ میں مکمل ہو گا۔

 انہوں نے  کہا کہ ہم بلدیاتی مسائل حل کریں گے۔رابطے کافقدان ہے جس کے باعث کراچی بے ہنگم شہربن گیاہے ۔کوئی کچرہ پھینک کرچلاجاتاہے کوئی سڑک کھود دیتاہے۔یہ بڑاخوبصورت شہرہے ہم اپنی وال چاکنگ کردیتے ہیں پھرلوگ گلکاری بھی کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیاکے کسی شہرمیں دیواروں پرحکیموں کے اشتہارات نہیں ملیں گے۔بھائی تم اپنے کلینک پرعلاج کروشہرکی دیواریں کیوں خراب کرتے ہو

شہرکاجومالک تھاوہ کہتاتھا کہ میرے پاس اختیارات نہیں۔ہم نے شہرکے تمام نالوں کی صفائی کاکام  شروع کردیا ہے۔میں اورمیرے ساتھی  باقاعدگی سے معائنہ کرنے جاتے ہیں ۔پچھلے سال1150ملی میٹربارش ہوئی تھی شہرنہیں ڈوباتھا۔

 انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی پی ایف سی پرکام کیاجائے گا۔پراپرٹی ٹیکس تقسیم کیاجاچکاہے وصولی کا کام ٹائون کریں گے اور خرچ بھی وہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کاخاتمہ ہماری ترجیح ہوگی۔پانی کی سپلائی پرکسی نے ماضی میں کام نہیں کیا۔کینجھرسے پانی کیسے لانا ہے وفاق کے فور منصوبے کے تحت پائپ لائن پر کام کررہا ہے ۔ دوسوارب سے کینجھرسے پانی لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندرکے پانی کومیٹھا کریں گے۔ صنعتوں کی ضرورت ہے میٹھاپانی۔ ہم کوشش کریں گے کہ ری سائیکل پانی ان کودیں۔سمندرکے پانی کودنیابھرمیں میٹھاکرکے استعمال کیاجاتاہے۔سات روزپہلے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پروزیراعلی نے اجلاس کیاہم ابراہیم حیدری میں پہلا پلانٹ لگانے جارہے ہیں۔

ہم حب ڈیم وملین ایم جی ڈی ایف پانی لیتے ہیں۔لائن خراب ہے ہم نئی کینال ڈالیں گے تاکہ پانی کی چوری نہ ہو۔برنس روڈ پرہم نے کام کیاتھا اس کوبہتربنائیں گے۔

ہم نے ایک نالہ دریافت کیایہ ٹاورکے نیچے سے انگریزنے بنایاتھا۔چندریگرروڈ کامسئلہ حل ہوجائے گا۔وزیرمینشن کی طرف اب پانی کھڑانہیں ہوگا۔

چندریگرروڈ کی سڑک کوکمرشل اداروں سے ملکربنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری پیدائش ایسٹ کی ہے۔بوٹ بیسن پر شہری کھانا کھانے آتے ہیں۔فوڈ اسٹریٹ کوپیڈسٹنائیز کررہے ہیں۔میوزک کامنصوبہ بھی وہاں سہیل راناکے نام سے بنارہے ہیں ۔

 ان کا کہنا تھاکہ ایک نیافارم پارک بھی بنارہے ہیں جہاں لوگ اپنی چیزیں آکربیچیں۔نہرخیام کوبہتربنائیں گے فنڈز مختص کردئیےڈاکٹرپارسی کے نام سے پارک بنایاہے جبکہ جسٹس رانابھگوان داس کےنام سےکلفٹن میں  علاقےکااچھاپارک بنانے جارہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شاہراہ نورجہان شادمان نالہ بھی ہم بہتربنارہے ہیں شاہراہ ہمایوں شاہراہ جہانگیرپرہم کام کررہے ہیں جبکہ مینابازارپرچارلین کی چارلین انڈرپاس  کیلئے بجٹ میں پیسے رکھوائے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ واٹرسپلائی امپرومنٹ پلان دوبارہ بحال کریں گے۔سندھ حکومت نے78مشین خریدی تھی جولائن چوک ہونے پربہترکام کرتی ہے۔مزید چوبیس سکشنزوینز25جولائی تک آرہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ  پربھی کام کریں گے۔لوگ تنقید کرتے تھےہم نے وعدہ وفاکیاآج پیپلزبس سے سب مستفید ہورہے ہیں۔پنک بس اورای وی ایم بسزبھی چل رہی ہیںسندھ حکومت نے پنتیس کروڑ سبسڈی دی۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری سڑکوں کاسب سے بڑادشمن سیوریج کاپانی ہے۔یہ ڈامرکاسڑک کادشمن ہے۔