چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسوں کی پیروی، نیب نے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا

Jun 20, 2023 | 15:25 PM

ایک نیوز: عدالتوں میں چئیرمین پی ٹی آئی کے کیسوں کی پیروی کے لیے نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق امجد پرویز ملک کو چیئرمین تحریک انصاف کے مقدمات کیلئے نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا ہے۔ امجد پرویز کو خصوصی طور پر چیئرمین تحریک انصاف کے مقدمات کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امجد پرویز چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تمام عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کریں گے۔ چیئرمین نیب نے امجد پرویز کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

یاد رہے کہ امجد پرویز، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔ امجد پرویز آج کل توشہ خانہ فوجداری کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل بھی ہیں۔

مزیدخبریں