آئی ایم ایف کے نویں جائزہ کی تکمیل کیلئے حکومت کا بااثر ممالک سے رابطہ

آئی ایم ایف کے نویں جائزہ کی تکمیل کیلئے حکومت کا بااثر ممالک سے رابطہ
کیپشن: Government's communication with influential countries for completion of IMF's 9th review

ایک نیوز: آئی ایم ایف کے نویں جائزہ کی تکمیل کے لیے حکومت کا بااثر ممالک سے رابطہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بااثر ممالک کے سفراء سے ملاقات میں آئی ایم ایف کو رام کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز امریکہ، برطانیہ، فرانس، جاپان، جرمنی، چین اور سعودی عرب سمیت دیگر بااثر ممالک اور یورپی یونین کے سفراء نے ملاقات کی۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کی جانب سے یہ باور کروایا گیا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی تکمیل کے لئے بجٹ سے قبل تمام شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق غیر ملکی سفراء نے پاکستانی معیشت سے متعلق وزیراعظم سے سوالات بھی کیے اور یقین دلایا کہ وہ اپنی حکومتوں سے اس حوالے سے بات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سفرا کو بتایا گیا کہ رواں سال کے آغاز میں آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی گئی تھیں۔ حکومت نے 170 ارب روپے کا منی بجٹ پیش کیا اس کے علاوہ بجلی، گیس کے نرخوں اور شرح سود میں اضافہ کیا گیا۔