انتخابات کا معاملہ: پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں دوریاں بڑھنے لگیں

Jun 20, 2023 | 15:09 PM

ایک نیوز: پاکستان میں عام انتخابات کب کروائے جائیں؟ اسمبلیاں کب تحلیل کی جائیں؟ ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں میں تخلیاں بڑھنے لگی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں انتخابات کے معاملے پر تلخیاں مزید بڑھنے لگی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی 10 اگست کے بعد فوری اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حق میں اتحادیوں کے سامنے ڈٹ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ حکومتی اتحاد میں الیکشن کروانے پر اختلافات بڑھنے لگے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی اگست میں اسمبلی تحلیل نا کرنے کی خواہاں ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے چھپے الفاظوں میں اپنے ہی اتحادیوں پر وار جاری ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی بھی اپنی اپنی خواہشات کا کھلے عام اظہار کرنے لگے ہیں۔ الیکشن کے حوالے سے عید کے فوری بعد اتحادیوں کی بیٹھک متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بھی الیکشن کے حوالے سے میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف کو پیپلزپارٹی کی اسمبلی تحلیل کی خواہش پر بریف کریں گے۔

مزیدخبریں