ایک نیوز: صفدر آباد کے نواحی گاؤں گورائیاں والاکے 3 دوست یونان کشتی حادثہ کا شکار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق سمندر کی بے رحم موجوں نے اور ایجنٹوں نے ہستے بستے گھر اجاڑ دیے جس سے تینوں دوستوں کے گھر کہرام برپا ہو گیا۔ تینوں دوست بہتر مستقبل کیلئے یونان کیلئے روانہ ہوئے تھے لیکن سمندر کی بے رحم موجوں نے انکے ہستے بستے گھر کو اجاڑ دیا۔ قبل ازیں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سیالکوٹ کے ایک اور نوجوان کی شناخت ہو ئی تھی۔ جان کی بازی ہارنے والوں میں سیالکوٹ کے نواحی علاقہ چندڑ کا 5 بچوں کا باپ 27 سالہ کاشف بٹ بھی شامل تھا۔
کاشف بٹ کے والد مختار بٹ کا کہنا تھاکہ اسلم نامی ایجنٹ کو اٹلی بھیجنے کے لئے 23 لاکھ روپے ادا کئے تھے،ایجنٹ کا تعلق نوشہرہ ورکاں سے ہے۔ کاشف بٹ کے والد کا کہنا ہےتھا کہ ہماری ایجنٹ سے لیگل طریقے سے ہوائی جہاز کے ذریعے اٹلی جانے کی بات ہو ئی تھی. ایجنٹ کے ساتھ ایف آئی اے کا ایک ملازم بھی اسکا پارٹنر ہے. کاشف بٹ کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کی میت کو جلد از جلد پاکستان لایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے.