ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کو مجرمانہ طور پرنظر انداز کیاگیا،شہباز شریف 

ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کو مجرمانہ طور پرنظر انداز کیاگیا،شہباز شریف 
کیپشن: Development projects were criminally neglected in the past, Shahbaz Sharif

ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نے مارگلہ ایونیو کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مارگلہ ایونیو سے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کے بہاؤ میں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سڑک جی ٹی روڈ سے مل جائے گی، ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کو مجرمانہ طور پرنظر انداز کیاگیا۔ وزیراعظم نوازشریف کے دور کے بعد ہر منصوبہ زمین بوس ہوگیا۔ لاہورکی سڑکیں آج بھی معمولی مرمت یا مرمت کے بغیر چل رہی ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی گئیں۔ پاکستان کو ڈی ریل کرنے کے لیے ایک سال بڑی ہلچل مچائی گئی۔ 9مئی کو وہ کام کیا گیا جس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔ 9مئی کو ان کی سازش اور ملک دشمنی انتہاؤں کو چھو گئی۔ ہم پر امریکا نواز حکومت کا الزام لگایا گیا۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین کے حوالے سے چلنے والے منصوبے پی ٹی آئی چیئرمین نے بند کردئے تھے۔ چین پر گھٹیا،بےبنیاد الزامات لگائے گئے۔ چینی کمپنیوں نے نوازشریف دور کے منصوبے قیمت بڑھائے بغیر شروع کئے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نےگزشتہ4سال میں چین سے تعلقات خراب کرلئےتھے۔