نامناسب ویڈیوز کیس: صندل خٹک کو رہا کرنے کا حکم

sandal khatak
کیپشن: sandal khatak
سورس: google

ایک نیوز : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں گرفتار ان کی پرانی دوست صندل خٹک کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنیکا حکم دیدیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، انہیں ایف آئی اے نے 12 جون کو حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ٹک ٹاکر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کرلیا گیا۔

صندل خٹک نے عدالت کو دیئے گئے اپنے بیان میں پرانی دوست پر جوابی الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال سے مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کررہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، میں نے نا حریم شاہ کی ویڈیو بنائیں نہ لیک کیں۔

سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کرکے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر لیک کی گئی تھیں۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس کا الزام پرانی دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک پر لگایا تھا۔