اعجاز چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

Jun 20, 2023 | 13:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے اعجاز چوہدری کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں مزید  جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے۔انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے  سماعت  کی ۔پولیس  نے اعجاز چوہدری کو  تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے اعجاز چوہدری کے مزید  جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت سے مسترد کر دیا۔

اعجاز چوہدری  کو  تھانہ شادمان کے مقدمہ نمبر 768/23 میں تفتیشی افسر انسپکٹر شوکت علی نے عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر  کا کہنا تھا کہ ملزم اعجاز چوہدری تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں ملوث ہے،ملزم نے کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ  پر اکسایا، عدالت ملزم اعجاز چوہدری کا تفتیش کیلئے مزید  جسمانی ریمانڈدے۔

مزیدخبریں