پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کا انتخاب کیسے ہوگا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کا انتخاب کیسے ہوگا؟

ایک نیوز: پیٹرن ان چیف وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر آئی پی سی دو نامزدگیاں پی سی بی کو بھجوائے گی،نامزدگیاں آنے کے بعد مینجمنٹ کمیٹی اپنا آخری اجلاس طلب کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق نجم سیٹھی کی چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبرداری کے بعد چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے معاملے پر ذکا اشرف واحد امیدوار بن گئے ہیں۔ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم  شہبازشریف کی طرف سے گورنگ باڈی کے دو ممبران کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ وزیراعظم ہاوس کی جانب سے وزارت صوبائی رابطہ برائے سپورٹس کی جانب سے بجھوائی جانے والی سمری پر دو نام بجھوائے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مصطفی رمدے اور ذکاء اشرف کے نام تجویز کر دئیے گئے ۔ ذکاء اشرف کو پی سی بی کے انتخابات میں چئیرمین تعینات کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کا ون پوائنٹ ایجنڈہ ہاؤس کو نوٹی فائی کرنا ہوگا۔پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے لیے چار ڈیپارٹمنٹس اور چار ریجنز کے نمائندوں کو نوٹی فائی کیا جائے گا۔بورڈ اف گورنرز نوٹی فائی کرنے کے بعد مینجمنٹ کمیٹی غیر فعال ہوجائے گی۔مینجمنٹ کمیٹی غیرفعال ہوتے ہی تمام اختیارات بطور قائم مقام چیئرمین چیف الیکشن کمشنر رانا شہزاد کے پاس آجائیں گے۔الیکشن کمیشنر ہاؤس مکمل کرنے اور الیکشن کا شیڈول جاری کریں گے۔پی سی بی آئین کے مطابق 21 روز کے اندر اندر نئے چیئرمین کا انتخاب ہوسکتا ہے،الیکشن کمیشنر اگلے دو سے تین روز میں بھی تمام عمل مکمل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رات گئے نجم سیٹھی نے پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا ۔نجم سیٹھی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا  کہ وہ آصف علی زرداری،  نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان وجہ تنازعہ نہیں بننا چاہتے،ایسا عدم استحکام پی سی بی کے لیے اچھا نہیں۔ نجم سیٹھی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔