ایک نیوز: عدالت نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی تقرری کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج سے متعلق شہری کی درخواست کو حافظ نعیم الرحمن کی درخواست کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق سندھ یائیکورٹ نے شہری کی درخواست کو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی درخواست کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ اس قسم کی درخواست پہلے ہی حافظ نعیم الرحمن کی زیر سماعت ھے اس لئے دونوں درخواستیں ساتھ سنی جائیں گی جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔
شہری عامر نے مرتضیٰ وہاب کی تقرری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔ شہری عامر کی درخواست میں الیکشن کمیشن ، سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستگزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ مرتضیٰ وہاب نے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔الیکشن لڑنے کے لئے جو قانون بنایا گیا ہے وہ آئین سے متصادم ہے اس لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کا جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔