ایک نیوز: انسانی جان اتنی ارزاں کبھی نہ تھی ،بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت کچھ روپے مدد لینے کیلئے آنیوالی خاتون بھگدڑ مچنے کے باعث کچل کر جاں بحق ، لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دیپالپور میں گورنمنٹ ہائی سکول میں بننے والا احساس کفالت سینٹر انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے انسانی زندگی نگل گیا۔ دیپالپور احساس کفالت سینٹر پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے آنے والی ایک خاتون بھگدڑ مچنے کی وجہ سے خواتین کے پاؤں کے نیچے آ کر جان کی بازی ہار گئی۔جاںبحق ہونے والی خاتون کی شناخت زبیدہ بی بی زوجہ ذوالفقار 51ڈی دیپالپور کے نام سے ہوئی ہے، اسی بگھ دوڑ میں کئی خواتین بے ہوش بھی ہوئی ہیں۔
لواحقین کا کہنا ہےکہ انتظامیہ کی ناقص انتظامات کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔اہلخانہ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے اس پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ کوئی اور قیمتی جان کا ضائع نا ہو ۔