محسن نقوی کا شاہدرہ ہسپتال کا دورہ، ادویات کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی

Jun 20, 2023 | 12:44 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو ادویات و سہولیات کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا جہاں مریضوں اور تیمارداروں نے سہولیات کی عدم فراہمی پر شکایات کے انبار لگا دیے، مریضوں نے نگران وزیراعلیٰ کو باہر سے خریدی گئی ادویات کی رسیدیں دکھائیں، ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شاہدرہ ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر بہت افسوس ہوا، مریضوں کے ساتھ ایسے سلوک کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

محسن نقوی نے صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو شاہدرہ ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی بھی شاہدرہ ہسپتال آکر صورتحال کو دیکھیں۔

اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ موجود تھیں۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے شاہدرہ چوک ملٹی فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے متعلق بریفنگ دی۔ 

اس موقع پر نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ چوک پر منصوبہ اکتیس جولائی سے چودہ اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔ منصوبہ مکمل ہونے سے لاہور کی مین انٹری سے شہریوں کو سہولت مل جائے گی۔ بجٹ میں  جاری منصوبے مکمل کر لیں گے۔ موجودہ بجٹ میں ایگری کلچر اور آئی ٹی سیکٹر پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ اس منصوبے پر سیر حاصل بحث کے بعد اس منصوبے کو تھوڑا چھوٹا کیا گیا ہے۔

دس ماہ میں یہ منصوبہ فروری دوہزار چوبیس میں مکمل ہونا تھا لیکن ہم نے کام تیز کروا کر منصوبہ جلد مکمل کرنا چاہ رہے ہیں ایل ڈی اے میں فنڈز کا کوئی مسلہ نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ امامیہ کالونی پھاٹک کامنصوبہ بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ شاہدرہ چوک کے منصوبے سے اگر مسائل حل نہ ہوئے تو اس کی توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں