ایک نیوز: پاکپتن پل رکھ کے قریب نامعلوم خاتون کی نہر میں گر چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکار واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو تلاش کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب ایف سی کالج لاہور کے سوئمنگ پول سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتےہوئے نوجوان کو پول سے باہر نکالا۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کو فوری سروسز ہسپتال پہنچایا گیا اورہسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی۔