یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Jun 20, 2023 | 12:25 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز : انسانی اسمگلنگ کے  الزام میں گرفتار  ملزم طلحہ شاہ زیب کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نےغیر قانونی طریقے سے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اےنے عدالت سےاستدعا کی کہ عدالت ملزم کا4روزکاجسمانی ریمانڈفراہم کرے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم  غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو بیرون ملک بھیجتا ہے، ملزم سے شہریوں کی35 لاکھ  روپے کی رقم  برآمد کرنی ہے، شریک ملزمان کو بھی گرفتار کرنا مقصود ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نےایف آئی اے کی درخواست منظورکرلی

مزیدخبریں