سانحہ9 مئی میں زخمی ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز آج دوبارہ چارج سنبھالیں گے

Jun 20, 2023 | 12:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سانحہ9 مئی پر شدید زخمی ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی آج دوبارہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

رپورٹ کے مطابق  9 مئی سانحہ کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی آنکھ پر پتھر لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کاچند روز قبل سروسز اسپتال میں آنکھ کا کامیاب آپریشن ہونے کے بعد ہسپتال میں ڈسچارج کیا گیا تھا ۔ 
علی ناصر رضوی کو ڈاکٹروں نے فی الحال روزانہ 8 گھنٹے سے زیادہ  کام نہ کرنے  کا مشورہ دیا ہے، ڈی آئی جی عید تک اسی روٹین کے مطابق کام کریں گے۔عید کے بعد ڈاکٹروں کو دوبارہ چیک اپ کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں