یونان کشتی حادثہ: لواحقین کی معاونت کیلئے ڈی این اے سینٹر قائم

Jun 20, 2023 | 12:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت کے لیے اہلخانہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کیلئےسینٹر بنا دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کوٹلی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیئے  سینٹر بنا دیا گیا ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے سیمپل لینے کا عمل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھوئیرٹہ کی لیب میں شروع ہوا۔اسلام آباد سے آنے والی فرانزک لیب نے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل اسسٹنٹ کمشنر سردار مشتاق احمد کی سربراہی میں شروع کیا گیا۔

فرانزک لیب  کی ٹیم آج ڈی این ٹیسٹ کا عمل مکمل کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو  گی۔کوٹلی کھوئی رٹہ سے اٹھائیس متاثرہ خاندان کے افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کیے جائیں گے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے سیمپل سفارتخانہ کے زریعہ سے اگلے دو تین روز میں یونان بھیجے جائیں گے جس کے بعد شناخت کا عمل شروع ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب فرانزک کی ٹیم نے ایف آئی اے افس میں ڈیسک قائم کردیا ہے۔ ایف آئی اے  حکام کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ،وزیر آباد اور کامونکی کے لاپتہ افراد کی فیلمز کے ڈی این اے کیے جائیں گئے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اب تک ٹوٹل 49 فیملز سےرابطہ ہوا ہے،مزید رابطہ کر رہے ہیں۔14 فیملز کے مزید آج ڈی این اے سیمپلز لیے جائیں گے۔ ڈی این اے رپورٹس جلد وزارت خارجہ کو ارسال کردی جائیں گی۔

مزیدخبریں